i پاکستان

لاہور سمیت پنجاب میں موسم خشک رہے گا ، ر درجہ حرارت بڑھنے لگاتازترین

March 24, 2025

لاہور سمیت پنجاب بھر میںخشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن کی طرح راتوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ شہریوں میں پنکھوں کے ساتھ اے سی کا استعمال بڑھنے لگا ہے۔آئندہ چند روز تک موسم خشک رہے گا تاہم بارش کے امکانات نہیں۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے کم سے کم درجہ حرارت 21.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی