i پاکستان

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیاتازترین

December 05, 2024

لاہور، گجرات اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، کھاریاں، وزیر آباد، دینہ، سرائے عالمگیر، کالا باغ اور گردونواح میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کھاریاں کے قریب اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر آگئے۔فوری طور پر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی