i پاکستان

لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم برقرار، گرمی کی شدت میں اضافہتازترین

April 04, 2025

پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی گھروں اور دفاتر میں پنکھوں کے ساتھ ساتھ ایئرکنڈیشنرز کے استعمال میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک دو روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں، موسم خشک اور گرم رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی