i پاکستان

لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار،کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطلتازترین

April 11, 2025

خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔لاہور کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، کینال روڈ، گلبرگ، جیل روڈ، مال روڈ، جوہر ٹائون اور دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے۔اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد،جھنگ، گجرات، ملتان میں بھی بارش ہوئی، ڈیرہ اسماعیل خان، سرگودھا، قصور، پتوکی، صفدر آباد، ننکانہ صاحب اور سانگلہ ہل میں بھی ابر رحمت ہوئی، ٹانک شہر میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی، ہری پور، کرک اور مضافات میں تیز ہواں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ خیبر پختونخوا میں بنوں اور کرک میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی۔

ہری پور، کرک اور مضافات میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگرعلاقوں میں آئندہ 24گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اورگلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی