i پاکستان

لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈائون، 19 مقدمات درج، 7 افراد گرفتارتازترین

November 07, 2024

گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈائون کے دوران 19 مقدمات درج اور 7 افراد گرفتار کر لئے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کریک ڈان کرتے ہوئے 382 افراد کو 7 لاکھ 55 ہزار روپے کے جرمانے عائد اور 28 افراد کو وارننگ جاری کی گئی، فصلوں کی باقیات جلانے کی 12، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 315 خلاف ورزیاں ہوئیں، صنعتی سرگرمی پر 2، اینٹوں کے بھٹوں کی 2 اور دیگر 5 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔رواں برس انسداد سموگ کریک ڈائون میں مجموعی طور پر 1700 ملزمان گرفتار اور 1826 مقدمات درج کئے گئے، 19291 افراد کو مجموعی طور پر 3 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے، 1247 افراد کو وارننگ جاری کی گئی، فصلوں کی باقیات جلانے کی 1103، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 16499 خلاف ورزیاں ہوئیں۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ صنعتی سرگرمی کی 310، اینٹوں کے بھٹے کی 631 ، باربی کیو کی 42 اور دیگر مقامات کی 180 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔حکام نے بتایا کہ دھواں چھوڑنے والی 4695 گاڑیوں کے چالان، 445 کو بند جبکہ 1 گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیا گیا ، شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 7 لاکھ 15 ہزار 363 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 1 لاکھ 55 ہزار 494 گاڑیوں کو بند جبکہ 10 ہزار 13 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی