لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق پٹھہ منڈی کے قریب ناکے پر دو موٹرسائیکلوں پر سوار 6 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے بعد جوابی کارروائی میں دو ڈاکو زخمی ہو کر گرگئے جنہیں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو محسن خان اور عمر عظمت ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں جب کہ گرفتار ڈاکوں کے 4 ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہیکہ ڈاکوں کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی