i پاکستان

لاہور ، شادی کا کھانا کھانے سے مہمانوں کی حالت غیر، اسپتال پہنچادیاگیاتازترین

February 12, 2025

لاہور میں شادی ہال میں ناقص کھانا کھانے سے تقریب میں شریک مہمان فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے، متعدد کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق لاہور کے ایک پوش علاقے میں شادی کی تقریب میں ناقص کھانا کھانے سے متعدد افراد کی حالت خراب ہوگئی۔لاہورکے علاقے خیابان کے رہائشی شہری سرفراز کے گھر شادی کی تقریب جاری تھی جس میں تقریبا 360 سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔تقریب میں جیسے ہی کھانے کا دور شروع ہوا تو تھوڑی دیر بعد ہی لوگوں نے اپنا پیٹ پکڑ لیا اور الٹیاں کرنا شروع کردیں۔اس موقع پر فوڈ پوائزنگ کے شکار مہمانوں کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔تقریب کے میزبان سرفراز نے میڈیا کو بتایا کہ 9 سے زائد افراد تشویش ناک حالت میں جنرل اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ آخری اطلاعات تک واقعے کی اصل وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی