i پاکستان

لاہور سے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئیتازترین

October 17, 2024

گوجرانوالہ کے قریب لاہور سے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی۔مقامی افراد کے مطابق دیوان روڈ ریلوے پھاٹک پر تعینات ریلوے ملازم سویا رہا، ٹرین پھاٹک پر پہنچ گئی، پھاٹک کھلا دیکھ کر ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگاکر ٹرین روکی، ٹرین ڈرائیور نے پھاٹک پر بنے کوارٹر میں سوئے ملازم کو جگایا، ٹرین 20 منٹ رکنے کے بعد روانہ ہوگئی۔موقع پر موجود شہری نے واقعے کی ویڈیو بنا لی۔ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی