لاہور میں ایک ڈرائیور سڑک پر ٹرک کھڑا کر کے جامن توڑنے چلا گیا جس پر ٹریفک وارڈن نے بلاکر لائسنس طلب کیا تو ڈرائیور نے ٹرک بھگانے کی کوشش کی۔لاہور کی مصروف ترین شاہراہ کینال روڈ کے علاقے نیوکیمپس پنجاب یونیورسٹی کے اطراف ٹریفک روانی متاثر ہوئی تو وارڈن نے جا کر دیکھا کہ ایک ٹرک سڑک پر کھڑا ہے اور ڈرائیور سڑک سے دور درخت سے جامن توڑ رہا ہے، وراڈن نے اسے بلایا اور لائسنس طلب کیا تو ڈرائیور تیزی سے ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا اور ٹرک چلا دیا۔ ٹریفک وارڈن نذر محمد دلیری سے فرنٹ کا پائیدان پکڑ کر آگے سے ٹرک پر لٹک گیا اور ڈرائیور کو رکنے کا کہتا رہا، ڈرائیور نے وارڈن کی بات سنی ان سنی کر دی اور ایک کلو میٹر تک ٹرک چلاتا رہا، آخر کارلوگوں کی مداخلت پر ڈرائیور کو ٹرک روکنا پڑ ا۔ وارڈن نے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی