i پاکستان

لاہور، نالے سے ماں بیٹی کی تشدد زدہ لاشیں بر آمد، شناخت نہ ہوسکیتازترین

March 21, 2025

لاہور میں رنگ روڈ نالے سے ماں بیٹی کی تشدد زدہ لاشیں بر آمد ہوئی ہیں ۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔تفصیل کے مطابق لاہور کے علاقے شمالی چھائونی رنگ روڈ نالے سے ماں بیٹی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق رنگ روڈ نالے سے ملنے والی 10 سالہ بیٹی، 32 سالہ ماں کی لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی۔ پولیس اور فرانزک ٹیمیں مختلف پہلوں پر تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی