i پاکستان

لاہور، مون سون کی بارش کا سلسلہ جاری، نشترٹاؤن میں 188 ملی میٹر بارش ریکارڈتازترین

July 05, 2023

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون بارش کا سلسلہ جاری ،شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کردیا،سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاون میں 188 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی،بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔مختلف علاقوں میں 100 ملی میٹر سے بھی زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاون میں 188 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،گلشن راوی 100، قرطبہ چوک 94، جوہر ٹاون میں 90 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ5 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، ننکانہ صاحب بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا،واربرٹن،منڈی فیض آباد،بچیکی اورسیدوالامیں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منڈی بہاالدین میں بارش کا سلسلہ آئندہ 2روزتک جاری رہنے کا امکان ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔شکرگڑھ،نورکوٹ،کرتارپوراورگردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ آئندہ 2 سے 3روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ادھرگجرات میں بارش کے باعث خنکی بڑھ گئی،درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے۔ گیپکوبجلی بحال رکھنے میں ناکام، متعدد فیڈرزبند ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مظفرآباد کیندی نالوں میں شدید طغیانی کاخطرہ ہے۔ بارشوں کا سلسلہ8 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی