i پاکستان

لاہور میںمرغی کا گوشت مزید سستا، قیمت 590 روپے کلو مقرر،انڈے مہنگےتازترین

October 23, 2024

لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھ گئی، مرغی کے گوشت کی نئی فی کلو قیمت 590 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔سرکاری نرخنامے کے مطابق فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 590 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی پرچون قیمت 407 روپے فی کلو جبکہ تھوک قیمت 393 پر مستحکم ہے۔ لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت مزید بڑھ کر 307 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ملک کے دیگر شہروں میں مرغی کے گوشت کے نرخ مختلف ہیں، گزشتہ روز اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں مرغی کا گوشت 710 روپے کلو تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی