i پاکستان

لاہور میں لیڈی کانسٹیبل کو قتل کرنے والا پولیس اہلکار گرفتارتازترین

September 25, 2024

لاہور میں لیڈی کانسٹیبل صومن کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کانسٹیبل فاروق کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فاروق کو اس کے گھر سے ہی گرفتار کیا گیا اور تفتیش شروع کر دی گئی، کانسٹیبل فاروق پولیس کے آپریشن ڈپارٹمنٹ میں تعینات تھا۔ ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ صومن سے محبت کرتا تھا اور شادی کرنا چاہتا تھا، صومن دیرینہ تعلق کے بعد کسی اور سے شادی کرنے جا رہی تھی۔ واضح رہے کہ ملزم اور مقتولہ دونوں پولیس لائینز میں تعینات تھے، گزشتہ روز دونوں کی لااینڈ آرڈر کی ڈیوٹی مناواں تھانے میں لگائی گئی تھی۔ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج تھا جس میں ملزم فاروق کے ساتھی طاہر اور حمزہ نامزد ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی