i پاکستان

لاہور میں کتوں پر تشدد کرنے والے شہری پر مقدمہ درجتازترین

July 12, 2024

نہ چوہنگ میں کتوں پر تشدد کرنے والے شہری پر مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ متاثرہ کتوں کو این جی او کے حوالے کر دیا گیا۔ انچارج اینمل ریسکیو سینٹر لیڈی وارڈن عروسہ حسین کی مدعیت میں شہری کی شکایت پر انسدادِ تشدد جانوراں ایکٹ 1890 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ رانا ابرار نامی ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے انچارج سینٹر عروسہ حسین اور ہیڈ آف آپریشنز سینٹر ذوفیشان انوشے کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ بے زبانوں پر ظلم و تشدد کسی صورت برداشت نہیں، پولیس اینمل ریسیکو سینٹر کے قیام کا مقصد بے زبان خلقِ خدا کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔واضح رہے کہ آئی پنجاب کی ہدایت پر گزشتہ سال لاہور میں پہلا پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر قائم کیا گیا تھا، ریسکیو سینٹر جانوروں کی ویلفیئر کے لیے کام کرنے والی این جی او کی معاونت سے قائم کیا گیا تھا۔ اب تک مجوعی طور پر انسدادِ تشدد جانوراں ایکٹ 1890 کے تحت 06 مقدمات کا اندراج کیا جا چکا ہے، پولیس اینمل ریسیکو سینٹر میں سینکڑوں بے زبانوں کی زندگیوں کو بچایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی