i پاکستان

لاہور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحقتازترین

May 13, 2024

جنوبی چھانی کے علاقے میں فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے جنوبی چھانی میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے خاتون اور ایک لڑکا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ماں اور بیٹے تھے جو فائرنگ سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون اور سسرالیوں کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا اور ممکنہ طور پر قتل کا واقعہ اسی وجہ سے پیش آیا تاہم مقتولین کی لاشوں اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی