لاہور میں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی 23 سالہ بہن کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہربنس پورہ ہجویری اسکیم میں پیش آیا، جہاں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی بہن 23 سالہ لائبہ فاطمہ کو قتل کردیا۔ ملزم فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پولیس نے اہل خانہ سے بیانات لے لیے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی