i پاکستان

لاہور میں 5 خواتین سے زیادتی کے واقعات، ایک ملزم بھی گرفتار نہ ہوسکاتازترین

February 28, 2025

لاہور کے مختلف علاقوں میں 5 خواتین سے زیادتی کے واقعات پیش آئے۔پولیس کے مطابق لاہورکے مختلف علاقوں میں 5 خواتین سے زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے تاہم کسی ایک کا ملزم بھی گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ پولیس نے بتایا کہ شاہدرہ میں ملزم نے مبینہ طور پر متاثرہ خاتون کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کیا اور 50 ہزار روپے بھی ہتھیالیے۔پولیس کے مطابق خواتین سے زیادتی کے واقعات مختلف دنوں میں پیش آئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی