i پاکستان

لاہور، ماموں، ممانی اور ان کے بیٹے کو قتل کرنے والے مجرم کو تین بار سزائے موت کا حکمتازترین

December 16, 2024

لاہور کی سیشن عدالت نے جائیداد کے تنازعے پر ماموں، ممانی اور ان کے بیٹے کو قتل کرنے والے مجرم کو تین بار سزائے موت کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کاظمی نے تہرے قتل کا فیصلہ سنایا، جس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم شان کو 3 بار سزائے موت اور مقتول کے ورثا کو 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ۔عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ مجرم کی لاش تختہ دار پر اس وقت تک لٹکی رہے جب تک اس کی جان نہ نکل جائے۔عدالت نے دوسرے ملزم عابد حسین کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔ مجرم نے جائیداد کی خاطر ماموں، ممانی اور ان کے بیٹے کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا، مجرم کے خلاف تھانہ مغل پورہ نے 2022 میں مقدمے درج کیا تھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی