i پاکستان

لاہور، کم عمر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو2 بار عمر قید کی سزاتازترین

December 23, 2024

لاہور کی سیشن کورٹ نے 12 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو سزا سنا دی۔جرم ثابت ہونے پر مجرم کو دو بار عمرقید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے فیصلہ سنایا۔عدالت میں 12 گواہوں کو پیش کیا گیا جنہوں نے ملزم کے خلاف گواہی دی۔ ملزم اپنی صفائی میں بے گناہی ثابت نہ ہوسکا۔ جس پر عدالت نے سزا سنائی ۔مجرم کے خلاف لاہور کے تھانہ ہنجروال میں 1013 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ مجرم نے 12 سالہ لڑکی کو گھر سے اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی