i پاکستان

لاہور، خاتون نے گنگا رام اسپتال کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلیتازترین

February 04, 2025

لاہور میں ایک خاتون نے گنگا رام اسپتال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی خاتون کی شناخت صائمہ کے نام سے ہوئی، خاتون کے پاس سے ملنے والے ایمپلائی کارڈ کے مطابق وہ بینک آف پنجاب میں ملازمت کرتی تھی۔ اسپتال انتظامیہ کا دعوی ہے کہ خاتون نہ تو اسپتال میں داخل تھی اور نہ ہی کسی مریض کی اٹینڈنٹ تھی، خاتون ذہنی مریضہ تھی جس نے کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔ انتظامیہ کے مطابق خاتون کی شوہر سے علیحدگی ہو چکی تھی، متوفیہ والٹن کی رہائشی تھی اور اس کا 12 سال کا بیٹا بھی ہے جب کہ خاتون کے ورثا نے خودکشی اور ذہنی مریضہ ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ورثا کے مطابق صائمہ پہلے بھی خودکشی کرنے کی کوشش کرچکی تھی، خاتون جب گنگا رام اسپتال آئی تو اس کا بیٹا بھی اس کے ہمراہ موجود تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی