i پاکستان

لاہور، یتیم بچوں پر خالہ اور خالو کا غیر انسانی تشدد، جسم پر بلیڈ سے کٹ بھی لگاتے رہےتازترین

August 27, 2022

صوبائی دارالحکومت کے علاقے میں یتیم بچوں پر خالہ اور خالو کا غیر انسانی تشدد، کمسن بہن بھائیوں پر ڈنڈے برسا دیے، جسم پر بلیڈ سے کٹ بھی لگائے گئے،نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں ٹان شپ کے علاقے میں بچوں کی چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ پہنچے اور پولیس کو اطلاع دی۔ محلے داروں کے مطابق دونوں یتیم بہن بھائیوں کو خالہ اور خالو نے مبینہ طور پر ڈنڈوں سے مارا اور جسم پر بلیڈ سے کٹ لگائے۔ دونوں میاں بیوی بچوں سے گھر کے کام کرواتے تھے،پولیس کے مطابق دونوں بچوں کے والدین انتقال کر چکے ہیں، جس کے بعد 8سالہ حسنین اور 6 سالہ مریم اپنی خالہ حنا کے پاس رہتیہیں۔ واقعے کے بعد متاثرہ بچوں کا خالو اپنی اہلیہ حنا کو لے کر فرار ہوگیا۔ بچوں کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کرکے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی