i پاکستان

لاہور، ڈیفنس کار حادثہ کیس، ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 مئی تک توسیعتازترین

April 22, 2024

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس میں کارحادثے کے ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 مئی تک توسیع کر دی۔ انسداد دہشت گردی کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت کے مقدمے میں ملزم افنان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، اس کے علاوہ ملزم کا والد شفقت اعوان بھی عدالت پیش ہوا۔ عدالت نے دیگر شریک ملزمان کی طلبی کے نوٹسز جاری کردیے اور ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 مئی تک توسیع کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی