لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور نے بھارت کے ساتھ باہمی تجارت کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی لاہور چیمبر آف کامرس آمد کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کاشف انور نے کہا کہ دونوں ملک اس وقت دبئی کے راستے تجارت کر رہے ہیں جو مہنگی ثابت ہو رہی ہے ، دوطرفہ تجارت کریں گے تو وہ سستی ہوگی ، سستی تجارت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ دوسری جانب بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ بھارت دنیا کی بڑی طاقت ہے ، تجارت پاکستان اور بھارت کو قریب لاسکتی ہے ، بھارت آئی ٹی اور موبائل سیکٹر میں ترقی کرچکا ہے ، پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی