i پاکستان

لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہونگےتازترین

March 03, 2025

لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز آج (منگل )سے ہوگا۔لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے تحت پہلے روز دونوں شفٹوں میں مجموعی طور پر 5 مضامین کے امتحانات ہوں گے۔مارننگ شفٹ میں عربی، جغرافیہ مضامین کا امتحان ہوگا جبکہ دوسری شفٹ میں آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ، وڈ ورکنگ اور تاریخ مضامین کے امتحانات ہوں گے۔رواں سال امتحان کیلئے 948 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جن میں 156 امتحانی سینٹرز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی