i پاکستان

لاہور، اسٹور مالک کا 9 سالہ بچے پر تشدد، چوری کے الزام پر منہ کالا کرکے برہنہ کردیاتازترین

July 03, 2024

لاہور کے علاقے اقبال ٹاون میں کریانہ اسٹور کے مالک نے چوری کے الزام پر 9 سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق 9 سالہ بچہ گھر سے سامان لینے نکلا تھا۔ کریانہ اسٹور کے مالک یوسف نے چوری کے شبے میں بچے پر تشدد کیا۔ ملزم نے بچے کا منہ کالا کر کے بھرے بازار میں برہنہ کرکے کھڑا کردیا۔ اسٹور مالک کے تشدد کا شکار بچہ روتا اور بلکتا رہا تاہم قریب سے گزرنے والوں شہریوں کو بھی رحم نہیں آیا۔ کچھ شہریوں نے بچے کی مدد کرنے کے بجائے اس کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دیں۔ ایس پی اقبال ٹاون سلمان لیاقت کے حکم پر مقدمہ درج کر کے ملزم یوسف کو گرفتار کرلیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی