i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ،عثمان بزدار کوگرفتار کرنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں (آج) تک توسیعتازترین

May 04, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کرنے سے روکنے کے حکم میں (آج) جمعہ تک توسیع کردی ہے ۔ سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ نے عثمان بزدار کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں ڈی جی اینٹی کرپشن اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے عثمان بزدار کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا، عثمان بزدار شامل تفتیش نہ ہوئے تو درخواست خارج کردیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کے وکیل کی عثمان بزدار کوگرفتار نہ کرنے کا حکم واپس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اینٹی کرپشن سے (آج) جمعہ تک جواب طلب کر لیا ۔ لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو عثمان بزدار کو گرفتار کرنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں (آج) جمعہ تک توسیع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی