لاہور ہائیکورٹ میں ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے آرڈیننس کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کل 28 اکتوبر کو سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے الیکشن آرڈیننس 2024 کو غیر قانونی قرار دیا جائے، آرڈیننس کے تحت پنجاب میں بطور الیکشن ٹریبونل ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔سلمان اکرم راجہ نے درخواست میں اپیل کی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل قائم کرنے سے روکا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی