i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نظر بندی ختم کرکے فوری رہائی کا حکمتازترین

October 08, 2024

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نظر بندی ختم کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد وحید خان نے زرتاج گل کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلا کے دلائل سننے کیبعد جسٹس محمد وحید خان نے زرتاج گل کی نظر بندی فوری ختم کرنے اور رہائی کا حکم دے دیا۔ زرتاج گل کو تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ڈی آئی خان سیحراست میں لیا گیا تھا اور ان کی نظربندی کے خلاف ان کے شوہر کی جانب سے عدالت میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی