i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے چودھری وجاہت حسین کی حفاظتی ضمانت منطور کر لیتازترین

March 07, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے سابق ممبر قومی اسمبلی چودھری وجاہت حسین کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے چودھری وجاہت حسین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں گجرات پولیس، آئی جی اور حکومت پنجاب کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں مقف اپنایا گیا کہ پولیس نے سیاسی بنیادوں پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، درج مقدمہ میں متعلقہ عدالت سے ضمانت کروانا چاہتے ہیں، عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی