i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست نمٹا دیتازترین

July 26, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے دائر درخواست نمٹا دی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ لاہور ہائی کورٹ نے رپورٹس کی روشنی میں درخواست نمٹائی ہے، حکومت کی جانب سے رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بشری بی بی کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور پنجاب پولیس میں 12 ایف آئی آرز کا اندراج ہے، سائبر کرائم یونٹ میں بشری بی بی کے خلاف کوئی کیس نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی