i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے عمرسرفراز چیمہ کو جیل میں بی کلاس دینے کا حکم دیدیاتازترین

July 07, 2023

لاہورہائیکورٹ نے عمرسرفرازچیمہ کو جیل میں بی کلاس دینے کا حکم دیدیا،جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے درخواست پرسماعت کی،لاہورہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ،اہلیہ رابعہ سلطان نے بی کلاس کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی تھی۔ عمرسرفراز چیمہ کواختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی