لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی، زارا الہی اور راسخ الہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے فیصلہ سنایا، دائر درخواست میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے پرویز الہی، زہرا الہی کا نام غیر قانونی طور پر پی سی ایل میں شامل کیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ پرویز الہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی