i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے ایم این اے حاجی امتیاز کو 12 اگست کو پیش کرنے کا حکمتازترین

August 09, 2024

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کو 12 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے حاجی امتیاز کی بازیابی کے لیے ان کے اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ حاجی امتیاز گوجرانولہ جیل میں ہیں، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حاجی امتیاز نے آج اسمبلی اجلاس میں جانا ہے، پیر کو پیش کردیں گے۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں، بعدازاں عدالت نے 12 اگست کو حاجی امتیاز کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی