i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ ،یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے پرو وائس چانسلر کی برطرفی کا فیصلہ معطلتازترین

September 27, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے پرو وائس چانسلر کی برطرفی کا فیصلہ معطل کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عالم سعید کو عہدے پر بحال کر دیا۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پرووائس چانسلر ڈاکٹر عالم سعید کو تین سال کیلئے تعینات کیا گیا، بغیر نوٹس دئیے دو سال قبل ہی حکومت پنجاب نے عہدے سے ہٹا دیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت پنجاب کا یہ اقدام آئین اور قانون کے خلاف ہے، عدالت حکومتی اقدام کالعدم قرار دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی