i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ، بجلی بلوں پر فکس چارجز عائد کرنے کیخلاف درخواست پر حکم امتناعی جاریتازترین

August 28, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں پر فکس چارجز عائد کرنے کے خلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے بجلی بلوں میں فکس چارجز کیخلاف نو کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت اور لیسکو سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزاروں کی جانب سے خواجہ وسیم عباس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواستگزاروں کی جانب سے مقف اختیار کیا گیا کہ لیسکو نے بجلی بلوں پر فکس چارجز کا نفاذ کر دیا ہے، لیسکو کی جانب سے عائد فکس چارجز کی کوئی منظوری حاصل نہیں کی گئی، فکس چارجز عائد کرنے کیلئے کابینہ اور نیپرا سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ لیسکو نے بغیر بجلی استعمال ہوئے 32 لاکھ روپے کا بل بھیج دیا ہے، گزشتہ ماہ 57 لاکھ روپے جبکہ اس ماہ ایک کروڑ 56 لاکھ روپے کا بل بھجوا دیا ہے، عدالت لیسکو کی جانب سے فکس چارجز کو ختم کرنے کا حکم دے۔ بعدازاں عدالت عالیہ نے بجلی کے بلوں پر فکس چارجز عائد کرنے کے خلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی