i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ، ایکس کی بندش کے خلاف دائر درخواستیں8اپریل کو سماعت کے لیے مقررتازترین

April 05, 2025

لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ 8 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا۔ ان کے علاوہ بینچ میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ بھی شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ عدالت نے اس معاملے پر چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) سے تفصیلی جواب طلب کر رکھا ہے، جس کی روشنی میں بندش کے قانونی اور آئینی پہلوں کا جائزہ لیا جائے گا۔درخواست گزاروں میں حافظ شاکر محمود اعوان سمیت دیگر شہری شامل ہیں، جنہوں نے مقف اختیار کیا ہے کہ ایکس کی بندش نہ صرف اظہار رائے کی آزادی پر قدغن ہے بلکہ اس سے کاروباری، صحافتی اور تعلیمی سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔درخواستوں میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی اے کو فوری طور پر پلیٹ فارم کی بحالی کا حکم دیا جائے اور ایسی کسی بھی پابندی کو غیر قانونی قرار دیا جائے جو شہریوں کے بنیادی حقوق کے خلاف ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی