i پاکستان

لاہور ہائی کورٹ، پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکوعدلیہ مخالف تقریر پر توہین عدالت کا نوٹس(کل) جواب طلبتازترین

December 05, 2022

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو عدلیہ مخالف تقریر پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کی بینچ میں راستوں کی بندش کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے، احتجاج ہو چکا اب اس کیس میں کیا ہے؟ جسٹس جواد حسن نیلانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی عدلیہ کے خلاف تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے راستوں کی بندش کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں دلائل دینے کا حکم دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی