الیکٹرک بسوں پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ذاتی تشہیر کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس فاروق حیدر نے چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی جی پی آر سے جواب طلب کرلیا۔دورانِ سماعت قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی احمد خان کیوکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے سرکاری خزانے سے الیکٹرک بسیں خریدیں اور سرکاری بسوں پرورزیراعلی پنجاب مریم نواز کی تصاویر لگا کرذاتی تشہیر کی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ذاتی تشہیر سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ذاتی تشہیر کرنے پر ذمے داروں کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدلت ذاتی تشہیر کے لیے خرچ رقم کی تفصیلات طلب کرتے ہوئیواپس کرنے کا حکم بھی دے۔ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو تشہیری مواد ہٹانے کا حکم جاری کرے۔بعد ازاں عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی