i پاکستان

لاہور، علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،عدالت کا مطلوبہ افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا حکمتازترین

April 23, 2025

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر کو لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور پولیس پر مبینہ تشدد کے کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈمن جج انسداد دہشت گردی عدالت، منظر علی گل نے پولیس کی درخواست پر ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور دیگر نامزد ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہو چکے ہیں۔ تحریری حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور، حماد اظہر اور دیگر افراد اس مقدمے میں باقاعدہ نامزد ہیں اور گرفتاری کے خوف سے چھپے ہوئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جائیں تاکہ قانون کا دائرہ مکمل کیا جا سکے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو گرفتاری کے لیے کارروائی کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی