i پاکستان

لاہور، عدالت نے عالیہ حمزہ سمیت تحریک انصاف کی دیگرخواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاتازترین

May 18, 2023

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عالیہ حمزہ سمیت تحریک انصاف کی دیگرخواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،جناح ہائوس پرحملہ ، توڑ پھوڑ اور جلا ئوگھیرا ئوکیس کی سماعت لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی، تھانہ سرور روڈ پولیس نے پی ٹی آئی کی خواتین کو عدالت میں پیش کیا،تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی عالیہ حمزہ ملک، مریم مزاری اور صبوحی انعام جناح ہائوس حملے میں ملوث ہیں شناختی پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے، انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 7روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی