لاہور میں5 اکتوبر کو ہنگاموں میں گرفتار ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے 17 افراد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا، مسرت جمشید چیمہ، رائے محمد علی سمیت دیگر کو مقدمے سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ پولیس نے ڈنڈے برآمد کرنے اور تفتیش کے لیے 10 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جسمانی ریمانڈ کی درخواست کے ساتھ کوئی ایم ایل سی موجود نہیں، تفتیشی افسر بھی تک سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے میں ناکام رہے۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے لگائے گئے الزام بظاہر درست نہیں، پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، تمام گرفتار افراد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جاتا ہے، گرفتار افرادکسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کر دیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی