i پاکستان

لاہو رہائیکورٹ، نابینا افراد کو ملازمتیں نہ دینے کیخلاف درخواست پر رپورٹ طلبتازترین

October 08, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے نابینا افراد کو کوٹہ کے مطابق ملازمتیں نہ دینے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے نابینا افراد کو ملازمتیں دینے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کسی نابینا شہری نے خودکشی کی کوشش بھی کی ہے؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ میڈیا کی خبر کے مطابق مطالبات منظور نہ ہونے پر نابینا شہری نے پٹرول پیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ سکیورٹی چاہتے ہیں؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ سکیورٹی نہیں کوٹہ کیمطابق نوکریاں چاہتے ہیں، حکام انہیں مذاکرات کے لئے بلاتے ہیں مگر ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے۔بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے نابینا افراد کو کوٹہ کیمطابق ملازمتیں نہ دینے کیخلاف درخواست پر حکومت پنجاب کے ذمہ دار افسر کو رپورٹ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور کیس کی مزید سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی