لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو گرفتاری سے روکنے اور جے آئی ٹی کے نوٹس پر ان کے خلاف کسی بھی تادیبی قسم کی کارروائی کرنے سے روک دیا ہے، اس حوالے سے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے عبوری حکم جاری کیا، فواد چوہدری کی جے آئی ٹی کے نوٹس کیخلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کیا گیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا پنجاب اور اسلام آباد میں 47 سے زائد مقدمات درج ہیں، فواد چوہدری 41 دن جسمانی ریمانڈ پر اور تقریبا 6 ماہ تک جوڈیشل لاک اپ میں رہے، اس دوران پنجاب کے مقدمات میں گرفتاری نہیں ڈالی گئی جو کہ قانون کی صریحا خلاف ورزی ہے، فریقین آئندہ سماعت سے قبل رپورٹ اور اپنے جواب جمع کروائیں، سرکاری وکیل آئندہ سماعت پر عدالت پیش ہو، سرکاری وکیل درخواست پر پیراو وائز جواب جمع کروائیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی