i پاکستان

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیعتازترین

September 27, 2022

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے اور عدالت سے درخواست کی کہ عمران خان لاہور میں ہونیکے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے اس لیے ان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کی جائے۔ عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی۔ خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑکے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی