i پاکستان

لانگ مارچ ناکام بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے،وفاقی وزیر داخلہتازترین

October 07, 2022

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ناکام بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز تیار ہیں،اگر ایک بار جتھے کو اسلام آباد داخلے کی اجازت دی تو یہ سلسلہ بن جائے گا ، عمران خان ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں، عمران خان کی آڈیوز لیک ہو رہی ہیں اور وہ بے نقاب ہو رہے ہیں،عمران خان نے سائفر کے معاملے پر غلط بیانی کی،عمران خان نوجوانوں سے حلف لے کر کہہ رہے ہیں کہ حقیقی آزادی کی جنگ لڑنی ہے، حقیقی آزادی کا عمران خان کو خود نہیں پتہ کہ وہ کون سی آزادی کی بات کرتے ہیں،وزیر اعظم ہاوس میں سائبر سیکیورٹی پروٹوکول کی تجاویز دی گئی ہیں،ایوان وزیر اعظم سے آڈیو لیک کے معاملے پر تحقیقاتی ادارے کام کر رہے ہیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا سائفر والا معاملہ فراڈ تھا، اور وہ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں، وہ قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو ادراک ہونا چاہیے کہ عمران خان قوم کو نقصان پہنچائیں گے۔ عمران خان کی آڈیوز لیک ہو رہی ہیں اور وہ بے نقاب ہو رہے ہیں۔ عمران خان نے سائفر کے معاملے پر غلط بیانی کی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کا سائفر والا معاملہ بھی فراڈ تھا اور وہ تو قوم کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ عمران خان نوجوانوں سے حلف لے کر کہہ رہے ہیں کہ حقیقی آزادی کی جنگ لڑنی ہے۔

حقیقی آزادی کی کوئی حقیقت نہیں بلکہ عمران خان بے بنیاد باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کا عمران خان کو خود نہیں پتہ کہ وہ کون سی آزادی کی بات کرتے ہیں اور آج پھر عمران خان کی نئی آڈیو لیک ہوئی جس میں وہ پھر بے نقاب ہو چکے ہیں۔ پہلے بھی عمران خان بے نقاب ہوئے اور نئی آڈیو نے آج رہی سہی کسر پوری کر دی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں ضمیر فروشوں کے بچوں سے کوئی شادی نہیں کرتے اور عمران خان خود کو نیٹ اینڈ کلین سمجھتے ہیں۔ عمران خان کسی کو چور تو کسی کو ڈاکو کہتے ہیں اور عدم اعتماد سے بچنے کے لیے عمران خان خریدوفروخت کرتے رہے۔ لانگ مارچ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کے لیے منصوبہ بنا رہے ہیں وہ لانگ مارچ کے حربے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں تاہم لانگ مارچ کو روکنے کے لیے وزارت داخلہ نے موثر حکمت عملی بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز تیار ہیں اور اگر ایک بار جتھے کو اسلام آباد داخلے کی اجازت دی تو یہ سلسلہ بن جائے گا اس لیے ہم پوری طاقت سے جتھے کو روکیں گے۔ عمران خان کہتے ہیں رانا ثنا اللہ کو ہمارے ارادوں کا پتہ نہیں تو ہمیں عمران خان کے ارادوں کا پتہ ہے۔ عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تو ناکام بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ سینیٹر سیف اللہ نیازی کی گرفتار پر کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں عدم پیشی پر سیف اللہ نیازی اور حامد زمان کو حفاظتی ریاست میں لیا گیا ہے۔ وزیر اعظم ہاوس میں سائبر سیکیورٹی پروٹوکول کی تجاویز دی گئی ہیں،ایوان وزیر اعظم سے آڈیو لیک کے معاملے پر تحقیقاتی ادارے کام کر رہے ہیں-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی