i پاکستان

لانگ مارچ کو کچلنے کا 41 کروڑ کا بجٹ منظور ، نا کوئی شرم نا حیا ہے، اسد عمرتازترین

October 11, 2022

رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت مقروض ہے اور آئی ایم ایف کی شرائط ماننے پر مجبور ہے۔ اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بجلی، گیس، پیٹرول، آٹا، دالیں اور باقی سب کچھ مہنگا ہے کیونکہ حکومت مقروض اور آئی ایم ایف کی شرائط ماننے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن کابینہ نے نہتے عوام پر تشدد کرنے کے لئے لانگ مارچ کو کچلنے کا 41 کروڑ کا بجٹ منظور کر لیا ہے، نا کوئی شرم نا حیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی