پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے ہوٹلوں اور گیس ہائوسز پر پابندی لگا دی ہے کہ لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے نہیں دیے جائیں گے،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاسز کے لیے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ کوئی ہوٹل یا گیسٹ ہائوس لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے نہیں دے گا،پولیس نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسز کی چیکنگ ہوگی، اگر لانگ مارچ میں شریک شخص کو ہوٹل کا کمرہ دیا گیا تو اس پر سخت کارروائی ہوگی،اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کو لانگ مارچ کے لیے این او سی دینے سے بھی انکار کر دیا ہے، اور نیا لیٹر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ماضی میں این او سی کی خلاف ورزیاں کی گئیں، پی ٹی آئی شق وار وضاحت دے اور تحریری طور پر مطمئن کرے،انتظامیہ نے مارچ کے راستے میں رکاوٹیں بھی کھڑی کر دی ہیں، اسلام آباد میں جگہ جگہ کنٹینر لگ گئے، ریڈ زون جانے والے تین راستے مکمل سیل کر دیے گئے ہیں، جب کہ ایف سی اور پولیس الرٹ ہو گئی ہے، فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی