i پاکستان

لاڑکانہ، کبوتر چوری کے الزام میں گرفتار نوجوان تشدد کے بعد پولیس لاکپ میں دم توڑ گیا،ورثا سراپا احتجاج،پولیس پر قتل کا الزامتازترین

October 28, 2024

لاڑکانہ میں کبوتر چوری کے الزام میں گرفتار 20 سالہ نوجوان کی تشدد شدہ لٹکی ہوئی لاش پولیس لاکپ کے واش روم سے برآمد ہوئی ہے، ورثا نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس پر نوجوان کو مارنے کا الزام عائد کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق لاڑکانہ شہر کے لب مہران کے رہائشی 20 سالہ ساحل سولنگی کو پڑوسی کی شکایت پر ولید تھانہ پولیس نے دو روز قبل گرفتار کر کے لاکپ میں رکھا گیا تھا جہاں سے نوجوان کی تشدد شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔اطلاع پر ورثا نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ پڑوسی کی جانب سے کبوتر چوری الزام میں پولیس نے بیٹے کو گرفتار کیا اور پھر تشدد کا نشانہ بناکر ظلم کرتے ہوئے بیٹے کو مار ڈالا ہے۔ دوسری جانب ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پر کبوتر نہیں گھر میں چوری کی ایف آئی آر درج ہے، ساحل لاکپ میں اکیلا تھا جس نے واش روم کی کھڑکی سے زار بن باندھ کر خودکشی کی ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے۔ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ رات انہوں نے سول جج فیملی 2 کو درخواست دی جنہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور وہ تحقیقات کر رہے ہیں، دوسری جانب ورثا کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نے ہمیں آج اطلاع دی جبکہ وہ خود کو بچا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی