i پاکستان

لاڑکانہ، بچوں کے جھگڑے میں بڑے کود پڑے، باپ بیٹے سمیت 4 افراد قتل ،ایک ملزم گرفتارتازترین

July 11, 2024

لاڑکانہ میں بچوں کے معمولی جھگڑے کے دوران 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاڑکانہ کے رشید وگن تھانہ کی حدود میں گائوں نائچ میں گزشتہ رات بچوں کی معمولی بات پر جتوئی برادری کے دو فریقین کے درمیان شروع ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت چار افراد قتل کر دیے گئے ۔ قتل ہونے والوں میں والد شمن، بیٹا شوکت، علی حسن اور علی اکبر جتوئی شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر طلب کر لی گئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم وقار جتوئی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے لاشوں اور زخمی کو چانڈکا اسپتال منتقل کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی