بلوچستان میں کسٹم اہل کاروں نے بروقت کارروائی کے دوران 21 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فونز کو قبضے میں لے لیا۔ کسٹم حکام کے مطابق کارروائی گوادر کے ساحل پر کی گئی۔ ملزمان 21 کروڑ روپے مالیت کے 5 ہزار قیمتی موبائلز فونز کو مقامی مارکیٹ میں بیچنے کیلئے لائے تھے۔ کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ موبائل فونز دبئی سے لانچ کے ذریعے پاکستان میں اسمگل کیے گئے، اسمگل شدہ فونز کو گاڑی میں لوڈ کیا جا رہا تھا کہ چھاپے کے دوران ضبط کرلیا گیا۔ کارروائی کے دوران کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی، تاہم گاڑی کے ڈرائیور سے تفتیش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی